ماورائی فیڈر ایک اردو ایگریگیٹر ریڈر ایپلیکیشن ہے جو بلاگوں، فورموں اور آن لائن اخبارات سے حالیہ فیڈ جمع کرکے ایک ہی جگہ دکھا دیتا ہے۔ اس کی مدد سے اردو ویب کی دنیا میں ہوئی حالیہ تحریکوں پر باسانی نگاہ رکھی جا سکتی ہے۔
آپ سے امید کی جاتی ہے کہ اسے ایک ویب سائٹ کے بجائے ایک ویب ایپلیکیشن کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔ تھوڑی سی کوشش سے آپ خود اس کا طریقہ استعمال اور خفیہ فیچر تلاش کر سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ جلدی ہی طریقہ استعمال پر مشتمل گائڈ فراہم کر دی جائے گی۔
اگر آپ اپنے بلاگ، نیوز سائٹ یا فورم کے فیڈ اس میں شامل کروانا چاہتے ہیںتو اس کا آر ایس ایس فیڈ رابطہ ہمیں بھیج دیں۔ سائٹ کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ لیا جائے گا کہ اسے شامل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔